Tuesday, September 17, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
June 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز) کئی روز کی شدید گرمی کے بعد بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا  ، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل کھل کر برسے  جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ۔ آسمان سے ابر کرم برسا تو موسم نے بھی انگڑائی لی ، لاہور میں صبح سویرے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے  ، تیز ہوا کے ساتھ برسنے والی بوندوں نے  گرمی کا زور توڑا  تو روزہ داروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ۔ شہر  اقتدار میں ماہ  رمضان  کے  تیسرے  عشرے   میں قدت  روزہ داروں پر    مہربان ہو گئی ،  ہلکی ہلکی بوندا باندی  سے  موسم  خوشگوار ہو گیا  ،شہریوں کے  چہرے  کھیل اٹھے۔ پشاور میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوا نے موسم ہی نہیں، شہریوں کا موڈ بھی بدل دیا ، شدید گرمی کی لہر کے ستائے شہریوں نے درجہ حرارت میں واضح کمی پر کلمہ شکر پڑھا۔ فیصل آباد اور گردو نواح میں بادلوں نے ڈیرے ڈالے ، شدید گرمی کے بعد بارش اور تیز ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا  ۔ روزہ داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور کئی روز سے جاری سخت گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔ گوجرانوالہ میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، گرمی کا زور ٹوٹا تو روزہ داروں نے اللہ کا شکر ادا کیا  جبکہ اوکاڑہ  اور گردو نواح بھی بارش اور تیز ہوا سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ ساہیوال ، حافظ آباد ، پاکپتن ، ہارون آباد ، بورے والا ، میاں چنوں ، بہاولنگر  اور جھنگ سمیت کئی شہروں میں کئی روز کی شدید گرمی کے بعد بارش برسی تو لوگوں کے چہرے بھی کھل اُٹھے۔