Sunday, March 3, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی انٹری نے گرمی کی چھٹی کرا دی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی انٹری نے گرمی کی چھٹی کرا دی
September 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) موسم بدلا تو ہوا میں خنکی بڑھ گئی ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی انٹری نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔ لاہور اور گردونواح میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔ خوشگوار موسم  سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارشوں کی  پیش گوئی کی ہے۔ راولپنڈی ، گوجرانوالہ  ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، گلگت بلتستان میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر  علاقوں میں تو موسم خوشگوار ہے تاہم شہر قائد  کے باسیوں کو گرمی کچھ روز مزید ستائے گی۔ سمندری  ہوائیں  نہ چلنے کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔