Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، سات ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ایک اہلکار زخمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، سات ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ایک اہلکار زخمی
September 4, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال اور سکھر میں ہونے والے مختلف  پولیس مقابلوں میں سات ملزم مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق قصور جیل سے تین ملزموں رمضان عرف جانی، لطیف عرف طیفو اور اقبال عرف بالی کو تفتیش کے لیے شیخوپورہ لے جایا جا رہا تھا کہ پرانا شرقپور روڈ کے قریب ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر پولیس کے زیرحراست تینوں ملزم مارے گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ ادھر لاہور میں غازی آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ  ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں عرفان نامی اہلکار بھی زخمی ہوا جسے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ساہیوال کے علاقے بہادر شاہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔ سکھر میں جاگیر موڑ کے قریب پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے۔