Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال لئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال لئے
January 25, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں باران رحمت کے نزول کے بعد ایک بار پھر فضا پر دھند نے قبضہ جما لیا ہے ۔
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، قصور ملتان، کامونکے، علی پور چٹھہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، احمد پورشرقیہ، شورکوٹ، چونیاں، ہارون آباد، ساہیوال، میاں چنوں اور وہاڑی سمیت بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔
شدید دھند کے باعث کئی شہروں میں حدنگاہ صفر رہ گئی جس کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا ۔
ترجمان موٹروے کے مطابق خانیوال ملتان موٹروے ایم تھری، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، ایم فور، فیصل آباد سے گوجرہ اور برہان انٹرچینج نارتھ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔
دوسری طرف شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے ۔