Tuesday, October 4, 2022

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
October 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

صبح سویرے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ شمالی لاہور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شاد باغ، چاہ میراں، بیگم پورہ اور جی ٹی روڈ کے آس پاس بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا۔ چائنہ اسکیم میں سڑکیں اورگلیاں ڈوب گئیں، پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کے نکاس کا کوئی انتظام نہیں جس سے پریشانی ہوتی ہے۔

 ادھر قصور میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔