Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے متعدد میدانی علاقوں میں دھند، موٹروے کے کئی سیکشنز بند

پنجاب کے متعدد میدانی علاقوں میں دھند، موٹروے کے کئی سیکشنز بند
February 15, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے متعدد میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کے کئی سیکشنز کو بند کردیا گیا۔

دھند کے باعث ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم تھری لاہور سے عبدالحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک بند ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی اور رینالہ خورد میں دھند کا راج ہے۔ اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، لودھراں اور بہاولپور میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔