Thursday, September 19, 2024

پنجاب کے لیے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 4 نام تجویز

پنجاب کے لیے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 4 نام تجویز
June 2, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے پنجاب کے لیے نگران وزیراعلیٰ کیلئے4 نام تجویزکردیے۔ ادھر پی ٹی آئی کا یوٹرن بھی سامنے آیا اور نامزد نگران وزیرِ اعلیٰ ناصرکھوسہ کی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد پنجاب کی نگران وزارتِ اعلیٰ کے لیے موزوں امیدوار کی تلاش گمبھیر مسئلہ بن کر ہی رہ گئی۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کے اجلاس کے بعد پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ ذکاء اللہ اور سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے نام تجویز کر دیے۔ ان ناموں کے پیش کیے جانے کے بعد نون لیگ کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے لیے مجوزہ ناموں کی تعداد 4 ہو گئی ۔ اس سے پہلے نون لیگ کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سائر علی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کے نام تجویز کیے گئے تھے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے  ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لیے جانے کے بعد تین نئے نام پیش کیے گئے جن میں یعقوب اظہار، اوریا مقبول جان اور ڈاکٹر حسن عسکری شامل ہیں۔ موزوں فرد کے چناؤ کے لیے شہباز شریف اور میاں محمود الرشید کے مابین ملاقات اتوار کے روز متوقع ہے۔