Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے عوام کو اصل ’چھوٹو گینگ‘ سے نجات دلائیں گے : بلاول بھٹو

پنجاب کے عوام کو اصل ’چھوٹو گینگ‘ سے نجات دلائیں گے : بلاول بھٹو
May 10, 2016
باغ (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف سے پھر استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا سرکس کے شیروں کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ پنجاب کے عوام کو اصل چھوٹو گینگ سے بھی نجات دلائیں گے۔ حکمرانوں نے خارجہ پالیسی کا حلیہ بگاڑ دیا۔ بھارت کو پاکستان کا کبوتر بھی جاسوس نظر آتا ہے۔ یہاں ”را“ کے اصلی ایجنٹ بھی پکڑے جائیں تومیاں صاحب اسے کبوتر سمجھ کر کچھ نہیں کہتے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا میا ں صاحب پاناما لیکس پر آپ کو جواب دینا ہو گا۔ حکومت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے۔ سرکس کے شیروں کا کھیل اب ختم ہو گیاہے۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی گڈگورننس کا پول چھوٹو گینگ سے مقابلے میں کھل گیا۔ اب اصل چھوٹو گینگ کا صفایا کرنا ہو گا۔ تخت رائے ونڈ کی غلط پالیسیوں سے غربت بڑھ رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے خارجہ پالیسی کا حلیہ بگاڑ دیا۔ ان کی ملوں سے ”را“ کے ایجنٹ نکلتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کشمیر کے عوام کو آزادی دلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے الیکشن میں نون لیگ جیت گئی تو وہ سمجھیں گے کہ عوام نے نواز شریف اور مودی کی دوستی کی حمایت کردی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔