Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مردار اور حرام گوشت کی خریدوفروخت عروج پر، حکومت کی خاموشی

پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مردار اور حرام گوشت کی خریدوفروخت عروج پر، حکومت کی خاموشی
September 4, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب میں مردار اور حرام گوشت کے خلاف حکومتی مشینری متحرک ہو گئی لیکن ملک کے دیگر شہروں میں آج بھی لوگ مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں۔ مردار ور حرام گوشت کی خرید وفروخت صرف پنجاب کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں یہ مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اس گھناؤنے کام سے منسلک افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں ایک بل بھی پیش کیا گیا لیکن اس مکروہ کام کےخلاف ملک کے دیگر صوبوں میں ابھی تک کوئی کارروائی شروع نہیں ہو سکی۔ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں مضر صحت مردار گوشت سرعام فروخت ہو رہا ہے لیکن حکومتی مشینری ٹس سے مس نہیں ہوئی اور لوگ یہ گوشت کھا کر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال بھی مختلف نہیں جہاں قصبوں اور دیہات میں گھوڑے، گدھے اور کتے کا گوشت تیار کر کے اسے شہروں میں بیچا جاتا ہے لیکن حکومت نے اس تمام صورتحال پر چپ سادھ رکھی ہے۔