Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب کے شہریوں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس، بلڈ پریشر اور شوگرکی بیماریوں میں مبتلا

پنجاب کے شہریوں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس، بلڈ پریشر اور شوگرکی بیماریوں میں مبتلا
February 26, 2018

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے شہریوں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس، بلڈ پریشر اور شوگرکی بیماریوں میں مبتلا نکلی ، تمام اضلاع میں  397 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ فیصل آباد میں سب سے زیادہ  ہیپاٹئٹس کے مرض سامنے آئے ہیں ۔

محکمہ صحت کی جانب  سے پنجاب بھر کے اضلاع میں 7 روزہ پبلک ہیلتھ اسکریننگ کیمپس لگائے گئے تھے جن کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 36 اضلاع میں  9 لاکھ 66 ہزار 585 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک لاکھ 19 ہزار ہیپاٹئٹس سی، ایک لاکھ 12 ہزار 774 ہیپاٹئٹس بی کے مریض نکلے جبکہ 78 ہزار 720 افراد سانس کی بیماریاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع کے ہیلتھ کیمپس میں آنے والے 397 افراد ایڈز کے مرض میں متبلا ہیں سب سے زیادہ 148 مریض راولپنڈی،41 ننکانہ صاحب اور 35 جھنگ کے شہری ایڈز میں متبلا ہیں  ایک لاکھ، 8 ہزار 114 افراد شوگر، ایک لاکھ 74 ہزار بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور 17 ہزار 409 افراد کو ٹی بی ہے جبکہ سب سے زیادہ فیصل آباد کے شہری ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا ہیں ۔

تمام 36 اضلاع میں 18 تا 24 فروری ہیلتھ اسکریننگ کیمپس لگائے گئے تھے  رپورٹ کے بعد محکمہ صحت نے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی مزید بڑھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔