Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب کے حکمران 92 نیوز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہے ہیں : طاہرالقادری

پنجاب کے حکمران 92 نیوز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہے ہیں : طاہرالقادری
December 6, 2016

 لاہور(92نیوز)پنجاب کے حکمران نائنٹی ٹو نیوز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں، میڈیا کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ  پنجاب کے ظالم اور جابر حکمران نائنٹی ٹو نیوز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہے ہیں ، پورے میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے ۔ لاہور پہنچنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ  یکے بعد دیگرے چینلز بند کیے جا رہے ہیں، اگر یہ آمر رہے تو ملکی حالات بہت بھیانک ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  قوم کو ان ظالموں کے خلاف باہر نکلنا پڑے گا۔