Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے تمام وائلڈ لائف پارکوں کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ

پنجاب کے تمام وائلڈ لائف پارکوں کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ
August 20, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) محکمہ جنگلی حیات نے پنجاب کے تمام وائلڈ لائف پارکوں کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

شہر لاہور میں تفریح کا حصول بھی مہنگا ہو گیا۔ لاہور چڑیا گھر، زو سفاری سمیت دیگر وائلڈ لائف پارکس میں داخلی ٹکٹ مہنگی ہو گئی۔ چڑیا گھر میں بڑے افراد کی ٹکٹ 40 روپے سے بڑھا کر 60 جبکہ بچوں کی ٹکٹ 20 روپے سے بڑھا کر 30 کر دی گئی جس پر بچے بڑے سبھی پریشان ہو گئے۔

چڑیا گھر آئے شہری سستی تفریح کے مہنگا ہونے پر خاصے برہم دکھائے دہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ داخلہ ٹکٹ میں کمی کی جائے۔

اس سے قبل سانپ گھر کو ٹھیکے پر دیا گیا اور اسکی ٹکٹ 50 روپے رکھی گئی جبکہ چڑیا گھر میں پارکنگ کی ٹکٹ کی مد میں بھی کچھ ماہ قبل اضافہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔