Tuesday, September 27, 2022

پنجاب کے تعلیمی ادارے اگلے دو روز کے لیئے بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی ادارے اگلے دو روز کے لیئے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (92 نیوز)پنجاب حکومت نےاگلے دو روز کے لیئےصوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق تعلیمی ادارے بروز پیر اور منگل بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے جاری حالات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہورسمیت پورے صوبے کے تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے بدھ کے روز کھلیں گئے۔