Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے
February 18, 2021

لاہور (92 نیوز) سردیوں کا سیزن مزید طویل ہوگیا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔

موٹروے ایم تھری لاہور سے عبد الحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند ہے۔ لاہور، شیخوپورہ ، گجرانوالہ ،گجرات ،جہلم اور سرگودھا میں دھند کا راج ہے۔ مانگا منڈی ، پھول نگر، پتوکی ، رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں بھی دھند ہے۔ ساہیوال ، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں حد نگاہ انتہائی کم ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے روڈ یوزرز دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔