Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے بیشتر شہر فضائی آلودگی کے زیراثر

پنجاب کے بیشتر شہر فضائی آلودگی کے زیراثر
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے بیشتر شہر فضائی آلودگی کے زیراثر آ گئے۔ اسموگ اور فضائی آلودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔

لاہور میں اسموگ بڑھنے لگی۔ باغوں کا شہر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔ ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق لاہور کا آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 323 ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ ڈیفنس کا علاقہ متاثر ہوا جہاں فضائی آلودگی کی شرح 446 ریکارڈ کی گئی۔ ٹاؤن شپ کا 427 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف میں ایئرکوالٹی انڈیکس 419 ہے۔

ماہرین کے مطابق کالا دھواں چھوڑتی فیکٹریاں ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں۔ کہیں فیکٹریوں کی بھٹیاں جلانے کے لیے ٹائروں سے بھرے ٹینکر گھومتے نظر آتے ہیں تو کہیں دھواں چھوڑتی گاڑیاں فضا کو آلودہ کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔ ایسے میں سڑکوں کے کنارے اور آبادیوں کے پاس بنے جوہڑ بھی آلودگی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے شہریوں کو اپنے طور پر احتیاط کرنی چاہئے۔