Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے بعد کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پنجاب کے بعد کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
October 7, 2015
کوئٹہ (92نیوز) پنجاب کے بعد کوئٹہ میں بھی گندم کا بحران سر اٹھانے لگا۔ 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 40 روپے جبکہ 100 کلو والی بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دئیے۔ آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 780 سے بڑھا کر 820 روپے جبکہ 100کلو والی بوری 4 ہزار سے بڑھا کر 41سو روپے ہو گئی ہے۔ روٹی کے لئے ترستے عوام مہنگائی کے اس بڑے طوفان سے پریشان ہیں۔ دکانداروں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی الگ ہی وجوہات ہیں۔ کہیں پیٹرول مہنگا تو کہیں فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک او پاسکو نے سٹاک کے باوجود گندم کی سپلائی 70 فیصد کم کر دی ہے۔ وہ اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر آٹا سپلائی کر رہے ہیں۔ اگر سرکاری سٹاک مل جائے تو آٹے کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔