Saturday, July 27, 2024

پنجاب کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز مظاہرین کے حکومت سے مذاکرات کامیاب

پنجاب کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز مظاہرین کے حکومت سے مذاکرات کامیاب
February 11, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز مظاہرین کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہ وگئے ۔  مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا  ہیلتھ نیوٹریشن ملازمین پولیو مہم میں بھی حصہ لیں گے ۔

چار روز سے جاری پنجاب اسمبلی کے سامنے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز ملازمین  کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا ۔ مظاہرین نے  کہاہے  کہ حکومت نے دس روز میں مطالبات منظوری کی سمری موو کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

تین روز سے جاری احتجاج کے بعد چوتھے روز ملازمین اکتا گے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سپریم کورٹ پیشی پرپیش قدمی کی کوشش کی تو  پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن نے راستہ روک دیا ۔

نیوٹریشن ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مقررہ مدت میں مطالابت منظور نہ کیے تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا ۔اس سے قبل ہفتے کے روز پنجاب حکومت اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات کادوسرا دور بھی بے نتیجہ رہا تھا،  اور مظاہرین نے رات مال روڈ پر ہی گزاری تھی۔