Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کی مختلف جیلوں میں 9 قاتل انجام کو پہنچ گئے‘ صلح ہونے پر ایک کی پھانسی ٹل گئی

پنجاب کی مختلف جیلوں میں 9 قاتل انجام کو پہنچ گئے‘ صلح ہونے پر ایک کی پھانسی ٹل گئی
October 13, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 9 قیدیوں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا جبکہ ایک مجرم کی پھانسی صلح کے بعد ٹل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور سنٹرل جیل میں چار افراد کو قتل کرنے والے دو بھائیوں غلام حیدر اور غلام سرور سمیت تین مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ ملتان کی نیوسنٹرل جیل میں دو مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ مجرم شفیق نے 23 برس قبل ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا جبکہ مجرم اکرم نے جائیداد کے تنازع پر لودھراں میں رشتہ دار کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں رشتہ دار کے قتل پر سزائے موت پانے والے دو بھائیوں اسلم اور اعظم کو پھانسی دی گئی جبکہ اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں 12 سال قبل باپ بیٹے کو قتل کرنے والے مجرم اشرف کو پھانسی دی گئی۔ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں دوہرے قتل کے مجرم شاہدعلی کو پھانسی دی گئی۔ مجرم شاہد نے 13 سال قبل فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔ گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم نیاز کی پھانسی مدعی سے صلح ہونے سے موخر ہوگئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔