Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کی فضاؤں پر دھند کا قبضہ برقرار

پنجاب کی فضاؤں پر دھند کا قبضہ برقرار
January 27, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں سردی کی شدت ایک مرتبہ پھر بڑھی تو پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ سمیت ملک کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں بھی آ گئے ۔
پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی فضا پر دھند نے قبضہ جما لیا جس سے حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، ملتان، پنڈی بھٹیاں، خانیوال، گوجرہ، پشاور، کلرکہار، ٹنڈومستی، صادق آباد، ڈھرکی، بصیرپور، احمدپور شرقیہ اور رینالہ خورد شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔
اس کے علاوہ کشمور، گوجرخان، ہارون آباد، فقیروالی، اوکاڑہ، سرائے عالمگیر، میاں چنوں، ٹانک اور لودھراں میں بھی دھند کے بادل چھائے ہیں ۔
شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹروے بھی بند کر دی گئی ۔
ترجمان موٹروے نے غیر ضروری سفر سے اجتناب اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے ۔
ادھر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہو کر رہ گیا جبکہ کئی شہروں میں ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔