Sunday, October 2, 2022

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات شکست، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے وجوہات طلب کر لیں

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات شکست، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے وجوہات طلب کر لیں
September 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست پر اظہار تشویش کردیا۔

عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا، وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست کی وجوہات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی ٹکٹ، قیادت کے رویہ سمیت تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں، عمران خان کل لاہور میں بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔