پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اسکولوں کی کتابیں اپنی ویب سائٹ پر مہیا کر دیں

لاہور (92 نیوز) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران طلبا کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنےکیلئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری اسکولوں کی تمام کتابیں اپنی ویب سائٹ پر مہیا کر دیں۔
نرسری سے بارہویں جماعت تک کی کتابیں ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ ٹیکسٹ بک کی تمام کتابیں ویب سائٹ سے مفت ڈاون لوڈ کی جاسکے گی ۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے پنجاب بھر میں طلباء کو درسی کتب کی فراہمی روک دی گئی تھی ۔ سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانے والی نرسری سے بارہویں جماعت تک کی کتابیں ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ویب سائٹ سے پبلک اور پرائیوٹ دونوں سکولز کی کتابیں حاصل کی جاسکے گی ۔
ٹیکسٹ بک بورڈ حکام کا کہنا ہے ویب سائٹ سے کتابیں ڈاون لوڈ کرنے کے کوئی چارجز نہیں ہونگے۔ ویب سائٹ پر موجود کتابوں سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے مستفید ہو سکیں گے۔