Wednesday, November 30, 2022

پنجاب کا مالی سال 2018،19 کا بجٹ اپوزیشن کی عدم موجودگی کے باوجود منظور

پنجاب کا مالی سال 2018،19 کا بجٹ اپوزیشن کی عدم موجودگی کے باوجود منظور
لاہور (92 نیوز) پنجاب کا مالی سال 2018،19 کا بجٹ اپوزیشن کی عدم موجودگی کے باوجود منظور ہو گیا۔ اپوزیشن کی کٹوتی کی 5 تحاریک مسترد کردی گئیں۔ بجٹ منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ نے ایوان سے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا حقیقت پسندانہ بجٹ کی منظوری پر ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعلٰی نے اعلان کیا کہ آئندہ بجٹ سے قبل ارکان سے تجاویز لی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کوئی ناجائز کام نہیں ہونے دینگے، اور جائز کام روکنے نہیں دینگے۔ اسمبلی کی سیڑھیوں پرمسلم لیگ ن کے ارکان نے بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔ بجٹ کی کارروائی مکمل ہونے پر اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جبکہ اپوزیشن نے دوبارہ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دینے کا اعلان کیا۔