Saturday, July 27, 2024

پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ چند دن میں منظور ہو جائے گا، فواد چودھری

پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ چند دن میں منظور ہو جائے گا، فواد چودھری
December 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ چند دن میں منظور ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اگلے انتخابات ووٹنگ مشین سے ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اسپیکر اچھی بات کر سکتے ہیں۔ پانچ چوہے شکار کو چلے ایک رہ گیا، باقی گھر چلے گئے، اپوزیشن اپنے تحفظات دور ہی نہیں کرنا چاہتی۔ اپوزیشن اصلاحات کی طرف نہیں آنا چاہتی،ای وی ایم پر الیکشن کمیشن نے ایک کمیٹی بنادی ہے اس کو ماہرین بہتر جانتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو مہنگائی ایشو پر بات کرنے کی دعوت دیتا ہوں، مہنگائی سابق حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔

فواد چودھری بولے کہ سندھ اور بلوچستان کو احساس پروگرام میں لانا چاہتے ہیں، مفت علاج ہر شہری کا حق ہے، سندھ پروگرام میں مشیروں اور وزیروں کو کچھ نہیں ملے گا۔

آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ اتنی آڈیوز آگئیں، کچھ سمجھ نہیں آ رہی، اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کا مجموعہ ہے۔