Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی کی کالعدم جماعت کے مزید 100 کارکنوں کو رہا کرنے کی منظوری

پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی کی کالعدم جماعت کے مزید 100 کارکنوں کو رہا کرنے کی منظوری
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی نے کالعدم جماعت کے مزید 100 کارکنوں کو رہا کرنے کی منظوری دیدی۔

کالعدم جماعت کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کئی شہروں سے مزید کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔

ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کا پراسیس شروع کر دیا۔ سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔