Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب کابینہ کا انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

پنجاب کابینہ کا انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان
May 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔ آٹو موبائل انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دیدی۔

بزدار حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی جبکہ کرایوں میں  20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا ، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا-

پنجاب کابینہ نے آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا ،  پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ، مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے ، بسوں میں سینی ٹائزر ز رکھنے کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا-

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امیر لوگ گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں اور غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے  ، عام آدمی کی سفری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے انٹرسٹی و انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واقی کابینہ نے پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری دیدی ، ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

ادھر وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس  ہوا جس میں  میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر  غور کیا گیا ۔

اجلاس میں کورونا وبا کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا  اور  اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں   لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ  لیا گیا۔