Saturday, July 27, 2024

پنجاب کابینہ کااجلاس ،خواتین کے تحفظ کےبل دو ہزار پندرہ کی مشروط منظوری دیدی گئی

پنجاب کابینہ  کااجلاس ،خواتین کے تحفظ کےبل دو ہزار پندرہ کی مشروط منظوری دیدی گئی
April 26, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس،خواتین کے تحفظ کے بل دو ہزار پندرہ کی مشروط منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالے کابینہ اجلاس میں شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سات روز میں جائزہ لے کر حتمی بل دوبارہ پیش کیا جائے۔ اجلاس میں پنجاب لیبر پالیسی کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو ملک کی ترقی میں بڑا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ  اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ستائیس ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نےمزید  کہا کہ پنجاب حکومت نے چینی کمپنیوں کے ساتھ گفت و شنید کر کے سو ارب روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔