Friday, September 30, 2022

پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ۔ پنجاب کابینہ نے نوا زشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کی منظوری دے دی، مسلم لیگ ن نے دوبارہ عدالت سے رجوع کافیصلہ کرلیا،صوبائی وزرا  کاکہنا ہے کہ  تمام جزئیات، معروضی حالات اور میڈیکل رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے ضمانت میں مزیدتوسیع نہ دینے کافیصلہ کیا۔ پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مستردکردی،مسلم لیگ ن نے دوبارہ عدالت سے رجوع کافیصلہ کرلیا،،، پنجاب کابینہ کےجلاس میں ارکان کی اکثریت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی، کابینہ ارکان کاکہناتھا کہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا کہ نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کافیصلہ عدالت کرے گی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ نوازشریف اسپتال نہیں گئے اس کامطلب ہے کہ صورتحال سنجیدہ نہیں ۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  ن لیگ اور ڈاکٹرعدنان کا آپس میں بیان ہی نہیں ملتا۔ اس دوران مسلم ن نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے وکلاء سے قانونی مشاورت شروع کر دی۔