Tuesday, January 31, 2023

پنجاب کابینہ میں 11 نئے وزرا کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کابینہ میں 11 نئے وزرا کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

 لاہور(92نیوز)پنجاب کابینہ میں 11 نئے وزرا کا اضافہ کر دیا گیا اور اس کا باقاعدہ  نو ٹیفیکشن  بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے 3 مشیر اور دو معاون خصوصی بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کابینہ میں 11 نئے وزرا اور تین مشیران اور دو معاون خصوصی کا اضافی کر دیا گیا ہے جبکہ ان کا نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزرا میں جہانگیرخانزادہ، نغمہ مشتاق  ، امان اللہ خان شادی خیل ، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاءالدین ، منشا ء اللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ،زعیم قادری ،محمد نعیم ،سید رضاعلی گیلانی ،ملک احمد یارہنجرا کا نام شامل ہے جبکہ ملک محمد احمد خان ،رانا ارشد معاون خصوصی ،خواجہ عمران نذیراور رانا مقبول احمد اورعزم الحق وزیراعلیٰ کے مشیر ہونگے ۔