Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کابینہ میں توسیع ، رانا ثناء اللہ اور عائشہ غوث پاشا نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ میں توسیع ، رانا ثناء اللہ اور عائشہ غوث پاشا نے حلف اٹھا لیا
May 29, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے اوردو نئے وزرا رانا ثنا اللہ خان اورعائشہ غوث پاشا نے حلف اٹھا لیا، جن کے قلم دانوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  کابینہ میں توسیع بجٹ کی آمد سے قبل کی جارہی ہے،سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو دوبارہ اسی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہےجبکہ عائشہ غوث پاشا  محکمہ خزانہ  کی وزیر بنائی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ عائشہ غوث پاشا ماہر اقتصادیات ہیں ،نئے وزرا  نے گورنر ہاﺅس میں  ہونے والی تقریب میں حلف اٹھایا، تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب ،پنجاب کابینہ کے وزراءاور دیگر اعلی سرکاری افسر بھی شریک ہوئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔