Friday, September 30, 2022

پنجاب : چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

پنجاب : چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی
لاہور(92نیوز)صوبہ بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےچہلم حضرت  امام حسین اورلاہورمیں عرس داتاگنج بخش کےسلسلےمیں صوبہ بھرمیں ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سےدفعہ 144کےتحت لگائی گئی یہ پابندی تین دسمبرتک نافذالعمل رہےگی ، پابندی کامقصدامن وامان کی صورتحال کوممکن بنانااورکسی بھی ناخوشگوارواقعےسےبچنےکی کوشش ہے۔