پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے صرف ایک سوروپے کی خاطر ایئرپورٹ کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا

لاہور(92نیوز)پنجاب پولیس کے شیر جوانوں کے کارنامے تو آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن لاہور ایئرپورٹ پر تعینات پولیس اہلکار نے سر عام رشوت لے کر سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیئے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو نے پنجاب پولیس کی کارکردگی سے پردہ اُٹھا دیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس کے اہلکار سرعام رشوت لیتے ہیں ایک پولیس اہلکار نے لاہور ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو صرف ایک سو روپے رشوت لے کر داؤ پر لگا دیا اور گاڑی کو بغیر تلاشی ایئرپورٹ کی طرف جانے دیا۔
پولیس اہلکار ایئر پورٹ کے اندر جانے کےلئے گاڑی کے ڈرائیور سے بوتل پینے کےلئے ایک سو روپے کی رشوت طلب کرتا رہا جس پر گاڑی میں بیٹھے افراد نے مجبور ہو کر پولیس اہلکار کو پیسے دیئے۔
سوشل میڈیا پرزیربحث رشوت کی ویڈیو نے لاہور ایئرپورٹ کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔