Saturday, July 27, 2024

پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل ہوگئی ، آئی جی ،سی سی پی او سے لیکرسب ہی نے نئی وردی زیب تن کرلی

پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل ہوگئی ، آئی جی ،سی سی پی او سے لیکرسب ہی نے نئی وردی زیب تن کرلی
April 3, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل ہوگئی آئی جی، سی سی پی او سے لیکر اہلکاروں تک سب ہی نےنئی وردی پہن لی۔ اہلکارکہتے ہیں کہ نئے ولولے سےعوام کی خدمت کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق صوبے بھر میں اہلکاروں کی  وردیاں مرحلہ وار تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا پہلے مرحلے میں 27   مارچ   کو لاہور  پولیس کی یونیفارم تبدیل کی جانی تھی لیکن عجلت میں کئےگئے فیصلےکی وجہ سے اس ٹائم لائن پر عمل درآمد نہیں ہوسکاتھا اب ایک ہفتے کی تاخیرسے پنجاب پولیس نے بالآخر وردی تبدیل کرنے کےنوٹیفکیشن پہ عملدرآمد کرہی لیا لاہور میں 28000 اہلکاروں کو نئی وردیاں دی گئی ہیں جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع  کے اہلکار تاحال فیصلے پر عملدرآمد کی راہ تک رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کاکہناہے کہ نئے یونیفارم نے انہیں نیا جوش و جذبہ  دیا ہے اب وہ بھر پور توانائی سے عوام کی خدمت کرینگے۔ پولیس اہلکاروں میں یونیفارم تقسیم توکردئیے گئے ہیں لیکن ان میں سے کئی کو بیلٹ اور نیم پلیٹ  فراہم نہیں کی جاسکی۔