Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ

پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ
April 1, 2016
لاہور(92نیوز)حکومت پنجاب نے پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس کی یونیفام تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ میں تیار کئے گئے وردی کے نئے نمونے منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوا دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی وردی کانیارنگ سبزرکھے جانے کاامکان ہے تاہم حتمی منظوری آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی ہی دے گی۔ ماضی میں سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے بھی یونیفارم تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن بعض پولیس افسران کی مخالفت کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہو سکا تھا۔ ادھر آئی جی پنجاب کے ترجمان کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ نئے یونیفارم کے نمونے تیار کر لئے گئے ہیں تاہم اس وردی کا رنگ تبدیل کرنے کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔