Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب پولیس کو عملاً رانا ثنا اللہ چلا رہے ہیں ، طاہر القادری

پنجاب پولیس کو عملاً رانا ثنا اللہ چلا رہے ہیں ، طاہر القادری
January 11, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ  پنجاب پولیس کو عملاً رانا ثنا اللہ چلا رہے ہیں ۔ طاہر القادری نے 17 جنوری کو حکومت کیخلاف احتجاج کی کال دے دی ۔

اپوزیشن جماعتوں کی ایکشن کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سترہ جنوری کو حکومت کیخلاف پر زور مگر آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ احتجاج کا آخری راؤنڈ  ہوگا، کارکنان بھرپور تیاری کیساتھ آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے سیاست کو انوسٹمنٹ بنا دیا ہے انکو نکالنے کیلئے آرہے ہیں ۔ امید ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری احتجاج میں شریک ہوں گے۔

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے  رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیدھی گولیاں مارنے کا سلسلہ ماڈل ٹاون سے شروع کر اب قصور بھی جا پہنچا ہے  ۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

اجلاس میں تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی  مختلف پارٹیوں کے نمائندوں  نے شرکت کی ۔