Sunday, September 15, 2024

پنجاب پولیس نے لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی ، شیخ رشید

پنجاب پولیس نے لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی ، شیخ رشید
June 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پنجاب پولیس نے لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر عوام کو اچھی خبر سنائے گی۔ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے ۔ پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا ۔ افغان بارڈر پر 86 فیصد اور ایران بارڈر پر 48 فیصد باڑ لگا دی گئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے ۔ پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔ دشمنوں نے دہشتگردی کے راستے اپنانا شروع کئے ہیں  مگر جان لیں وہ ناکام ہوں گے ۔ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔