Wednesday, September 28, 2022

پنجاب پر حکومت کی سلور جوبلی مگر کارکردگی صفر بٹا صفر : اپوزیشن کا وائٹ پیپر

پنجاب پر حکومت کی سلور جوبلی مگر کارکردگی صفر بٹا صفر : اپوزیشن کا وائٹ پیپر
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں شعبہ تعلیم میں ناقص حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ وائٹ پیپر پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرورکی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25سال سے زائد عرصہ سے پنجاب پر حکمرانی کرنیوالی ن لیگ کی عملی کارکردگی زیرو ہے۔ حکمرانوں کی ترجیح تعلیم نہیں سیاسی تشہیر کے منصوبے ہیں۔ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں جرائم اور بیروزگاری میں بھی بدترین سطح تک اضافہ ہورہا ہے۔ تعلیمی معیار میں بہتری کے معاملے پر پنجاب کی تیسری پوزیشن ہے۔ رواں سال کے دوران پنجاب میں تعلیمی معیار کی بہتری کی بجائے 3.38فیصد کمی ہوئی۔