Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب: پرائیویٹ سکولوں نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

پنجاب: پرائیویٹ سکولوں نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
December 21, 2016

لاہور (92نیوز) بچہ پارٹی سیرسپاٹوں کا پروگرام بنا لیں۔ پچیس دسمبر سے یکم جنوری تک سکول نہیں جانا پڑے گا۔ پنجاب میں پرائیویٹ سکولوں نے سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے پنجاب کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے یکم جنوری 2017ء تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

اعلان کے مطابق سکول دوبارہ دو جنوری کو کھلیں گے۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے ابھی تک سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں 24 دسمبر سے یکم جنوری 2017 تک ہی ہوں گی اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔