Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب ٹور ڈی ریس ، شرکا ملتان سے ساہیوال کے لئے روانہ

پنجاب ٹور ڈی ریس ، شرکا ملتان سے ساہیوال کے لئے روانہ
March 24, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)پانچویں پنجاب ٹور ڈی ریس کے شرکا تیسرے مرحلہ کے لئے ملتان سے ساہیوال کے لئے روانہ ہو گئے۔ سائیکل ریس میں چھ افغانیوں سمیت  اکہتر سائیکلسٹ شریک ہیں۔ پانچویں ٹور ڈی سائیکل ریس کے شرکا کھاد فیکٹری ملتان سے روانہ ہو ئے۔ اکہتر سائیکلسٹ آج  ایک سو ساٹھ  کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے ساہیوال پہنچیں گے ۔ ٹور ڈی سائیکل ریس کے شرکا مجموعی طور پر  نو سو ستر  کلومیٹر کا سفر طے کر کے راولپنڈی پہنچیں گے۔ ریس کے پہلے دو مرحلوں میں افغانی سائیکلسٹ کو برتری حاصل ہے۔ سائیکل ریس کے شرکا کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مقابلوں سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔