Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب : ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ 90 زخمی

پنجاب : ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ 90 زخمی
February 8, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں آج صبح ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 90 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے قریب مونڈکا موڑ پر وین تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پانچ زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ بچیانہ میں دھند کے باعث بس اور ٹرک میں تصادم سے 40 مسافرزخمی ہوگئے جنہیں جڑانوالہ اور ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا۔ سرگودھا کے قریب جہان آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ بورڈ آفس کے سامنے کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ جھنگ میں حق باہو پل پر نجی سکول وین اور ٹرک تصادم میں تصادم ہو گیا جس میں ڈرائیور‘ پانچ اساتذہ اور 12بچے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شورکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔