Saturday, July 27, 2024

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورکیب سروسز کے درمیان مذاکرات ناکام

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورکیب سروسز کے درمیان مذاکرات ناکام
January 31, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور آن لائن کیب سروسز کے مذاکرات ناکام ہو گئے نئی ٹیکس پالیسی ترتیب دئیے جانے تک اوبراور کریم جیسی سروسز بند رہیں گی ، سفری سہولت بند ہونے پر ڈرائیورز اور شہری سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کےمطابق آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،،آن لائن کیب سروسز کیلئے نئی ٹیکس پالیسی وضع ہونے تک اوبر اور کریم جیسی سروسز بند رہیں گی چیئرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی ایک نئی طرز کا بزنس ہے  حکومت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو ان گاڑیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف کریک ڈاون پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ شیرہر طرح کے کاروبار سے ہونے والے فائدے کو کوہڑپ کرنا چاہتا ہےعوام کی کسی کو پرواہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے موبائل کیب سروسز کیخلاف حکومتی کریک ڈاون پرکمپنی کی انتظامیہ اور ڈرائیوز نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔