Friday, September 20, 2024

پنجاب ن لیگ کے ہاتھ سے نکل گیا، پی ٹی آئی کے دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر منتخب

پنجاب ن لیگ کے ہاتھ سے نکل گیا، پی ٹی آئی کے دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر منتخب
August 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے  پنجاب نکلتا جا رہا ہے ، دس سال تک صوبے پر حکومت کرنے والی مسلم لیگ ن  دپٹی اسپیکر کا الیکشن بھی ہا رگئی ۔ پی ٹی آئی کے سردار دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں  پاکستان تحریک انصاف کے  امیدوار سردار دوست محمد مزاری نے 187 ووٹ حاصل کئے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار وار ث کلو 159 ووٹ حاصل کر پائے ، کل 348 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے دو وٹ مسترد قرار پائے ۔ دوست محمد مزاری نے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیا۔