Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں 6ہزار قیدیوں کو ہنرمندی کی تربیت دی جائیگی: آئی جی جیل خانہ جات

پنجاب میں 6ہزار قیدیوں کو ہنرمندی کی تربیت دی جائیگی: آئی جی جیل خانہ جات
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ پنجاب میں جیلوں کے قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ چھ ہزار چار سو قیدیوں کی ٹریننگ پر بائیس کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز سے گفتگ و کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت پنجاب کی تیرہ جیلوں کے قیدیوں کو ٹیوٹا ٹریننگ فراہم کی جائیگی۔ مرد و خواتین قیدیوں کو ایمبرائیڈری‘ پلمبر‘ ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کے کورسز کرائے جائیں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق منصوبے کا آغاز پندرہ دسمبر سے ہو گا۔ ابتدائی طور پر چھ ہزار چار سو قیدیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا جبکہ دوہزار سترہ تک پچیس ہزار قیدیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔