پنجاب میں 12 نئے اکنامک زونز بنا رہے ہیں، عثمان بزدار
لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے پنجاب میں 12 نئے اکنامک زونز بنا رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ”وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر“ کا افتتاح کر دیا۔ اپنے خطاب میں عثمان بزدارنے کہا کہ چین کا سب سے بڑا گارمنٹس گروپ ”چیلنج فیشن“پنجاب میں 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہا ہے۔ سرمایہ کاری کوئی”سرخ فیتہ“ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ سرمایہ کاری سہولت سینٹر کے قیام سے سرمایہ کاروں کو متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری حکام تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت صوبے میں 9 سپیشل ٹیکنالوجی زون بنائے گی۔
ادھر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قیدیوں کے لیے اخبارات کے اجرا کا بھی حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا قیدی جس کرب سے گزرتے ہیں وہ ناقابل بیان ہے۔