Wednesday, October 5, 2022

پنجاب میں یونیورسٹیوں کی شکایات کے انبار لگےہوئےہیں : گورنر پنجاب  

 پنجاب میں یونیورسٹیوں کی شکایات کے انبار لگےہوئےہیں : گورنر پنجاب  
ملتان (92نیوز)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوا نہ نے کہا ہے کہ ملتان میں میٹرو بس منصوبے پر کام شروع ہو چکاہے ،میٹرو راولپنڈی،لاہور سے زیادہ خوبصوت ہوگی،پنجاب کی یونیورسٹیوں کی شکایات کے انبار لگے ہیں،سر فہرست بہاؤ الدین زکریا یو نیورسٹی ہے۔ سرکٹ ہاؤس ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے ملک رفیق رجوا نہ کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے کی زد میں آنے والی عمارتوں کے معاوضے کے تمام معا ملات طے پا گئے ہیں جلدزمین مالکان میں رقوم کو تقسیم کر دی جائے گئی۔ جہاں روڈ تنگ ہے اس کو بڑھانے کے لیے آج چیف سیکرٹری کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت 120فٹ روڈ کر دیا جائے گا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ سمیت جہاں بھی الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت حاصل کی۔ یک سوال کے جواب میں ملک رفیق رجوا نہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں کی کارکردگی سے مطمن نہیں رپورٹ طلب کر لی ہے جس میں ملتان کی زکریا یونیورسٹی سہرفرست ہے ،کرپشن کی وجہ سے نیب نے کل نوٹس جاری کر دیے ہیں اور معاملات اب نیب میں ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گئی۔