Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہو گئی

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہو گئی
December 17, 2016

لاہور (92نیوز) نام نہاد مسیحاؤں نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آج بھی آوٹ ڈور کے دروازے مریضوں پر بندکر رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کےینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی حد سے بڑھنے لگی۔ خود کو مسیحا کہلانے والوں نے سنٹرل انڈیکشن پالیسی کو جواز بنا کر مریضوں پر علاج کے دروازے بند کر رکھے ہیں۔ کئی روز سے جاری ہڑتال کے باوجود حکومت بھی معاملے پر چپ سادھے ہوئے ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز نے آٹھویں روز بھی او پی ڈیز بند رکھیں اور خود ڈیوٹی سے غائب رہے۔ ملتان میں ہڑتالی ڈاکٹروں نے نشتر اسپتال کے آوٹ ڈور وارڈ کے بعد ڈینٹل اسپتال کا آوٹ ڈور بھی زبردستی خالی کروا دیا اور اسپتال کے باہر نعرے بازی کی۔ فیصل آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں کام بند رہا جبکہ ہڑتال کا فائدہ اٹھا کر کئی ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز بھی ڈیوٹی پر نہ پہنچے۔

راولپنڈی میں بھی سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور بند رہے اور مریض علاج کے لئے مارے مارے پھرتے رہے۔ حکومت پر دباو بڑھانے کے لئے ہربار مریضوں کو تختہ مشق بنانے والے ڈاکٹرز اس بار اپنے مطالبات کے لئے یہی حربہ آزما رہے ہیں لیکن عوام کی اکثریت جہاں ڈاکٹرز کی بے حسی پر غم و غصے کا شکار ہے وہیں ڈاکٹرز کے خلاف ایکشن نہ لینے پر حکومت سے بھی ناخوش دکھائی دے رہی ہے۔