Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، ہسپتالوں میں مریض رُل گئے

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، ہسپتالوں میں مریض رُل گئے
December 13, 2016

لاہور (92نیوز) سنٹرل انڈیکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال طویل ہوتی جا رہی ہے۔ آج چھٹے روز بھی نوجوان مسیحاوں نے لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کھا اور ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے جس کے باعث مریضوں کو درپیش مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج، مظاہروں اور ہڑتالوں سے بات منوانے کے عادی ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر حکومت کے سامنے کھڑے ہیں اور سنٹرل انڈیکشن پالیسی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسپتالوں میں احتجاجاً کام بند کر رکھا ہے۔ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غائب رہے جس سے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں اور علاج کی امید میں آنے والے مریض مایوس لوٹتے رہے۔

ملتان کے ڈاکٹرز بھی اپنے ساتھیوں سے پیچھے نہ رہے۔ نشتر اسپتال کی او پی ڈی بند کی بندش سے مریضوں پر علاج کے دروازے بھی بند رہے۔ فیصل آباد اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں بھی احتجاجا او پی ڈیز بند رکھی گئیں۔

ینگ ڈاکٹرز کے آئے روز کے احتجاج کے باعث مریضوں کو اسپتالوں میں بھی مسیحائی ملنا مشکل ہوگیا ہے لیکن مریضوں کی مشکلات کے باوجود احتجاج پر ڈٹے ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ حکومت جب تک مطالبات نہیں مانتی کام نہیں کریں گے۔