Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزاپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزاپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے
April 9, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر مطالبات منوانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور کی  اہم شاہرائیں بلاک  ہونے سے  ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا جبکہ  اسپتالوں میں مریض خوار ہو کر رہ گئے۔ سروس اسٹرکچر کی منظوری سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ، لاہور کی مال روڈ ، جیل روڈ ، فیروز پور روڈ اور کینال روڈ کو تین گھنٹے تک بند کئے رکھا اور او پی ڈیز میں  بھی کام بند کردیا۔ ینگ ڈآکٹرز کے مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت ہر بار تسلیاں دیتی ہے مگر عملی اقدامات نہیں کرتی۔ تین گھنٹے بعد ینگ ڈاکٹرز نے مظاہرہ غیر معینہ مدت کیلئےملتوی کردی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔