Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں کھسے کے استعمال کی روایت دم توڑنے لگی

پنجاب میں کھسے کے استعمال کی روایت دم توڑنے لگی
March 4, 2021

دیپالپور (92 نیوز) پنجاب کی ثقافت کا اہم حصہ اپنی بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہے۔ کھسے کے استعمال کی روایت دم توڑنے لگی۔

چمڑے سے تیار کیا جانے والا کھسہ اپنی پہچان آپ تھا لیکن وقت کی جدت نے اسے پس پشت ڈال دیا۔ دور جدید کے نت نئے انداز جہاں کئی تبدیلیاں لے کر آئے وہیں پرانی روایات اور ثقافت کو بھی تبدیل کر گئے لیکن دیپالپور میں بھی آج بھی موچی خاندان اپنے آبائی کاروبار سے وابستہ ہیں اور رنگ برنگے کھسے تیار کرتے ہیں۔ جو اونٹ، بکرا اور گائے کے چمڑے سے کھسہ تیارکرتے ہیں اور تلے کے رنگ برنگے دھاگے سے خوبصورتی میں ڈھالتے ہیں۔

کاریگر کہتے ہیں یہ محنت طلب کام ہے لیکن جدید نسل اسے بھول چکی ہے جس سے کاروبار نا ہونے کے برابر ہے۔ شہری کہتے ہیں پنجاب کی ثقافت سمجھا جانے والا کھسہ اب شادی بیاہ کی تقریبات میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

کاریگر کہتے ہیں کھسے کے استعمال سے شوگر، پاؤں کے زخموں سمیت متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔