Tuesday, April 30, 2024

پنجاب میں کورونا کیسز سندھ سے بڑھ گئے، 24 گھنٹوں میں 2 مریض چل بسے

پنجاب میں کورونا کیسز سندھ سے بڑھ گئے، 24 گھنٹوں میں 2 مریض چل بسے
March 28, 2020
رحیم یار خان (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی۔ پنجاب میں کیسز کی تعداد سندھ سے بھی بڑھ گئی۔ صوبہ پنجاب میں 497 افراد کورونا وائرس کے مریض بن گئے۔ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے دو مریض دم توڑ گئے۔ فیصل آباد میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد رحیم یار خان کے شیخ زاید اسپتال میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ خاتون کو چند روز قبل کورونا کے شبہ پر آئسولیشن سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔ ورثاء کا کہنا ہے موت کے بعد مثبت رپورٹ کی اطلاع دی گئی۔ خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے نہیں کی گئی۔ محکمہ صحت پولیس اور دیگر اداروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔