Friday, December 1, 2023

پنجاب میں کورونا نے مزید 11 جانیں لے لیں، مجموعی تعداد 95 ہوگئی

پنجاب میں کورونا نے مزید 11 جانیں لے لیں، مجموعی تعداد 95 ہوگئی
April 28, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 11 جانیں لے لیں، مرنے والوں کی تعداد 95 ہوگئی، ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 205 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین پانچ ہزار سات سو تیس تک جاپہنچے، لاہور میں 147 نئے مریض سامنے آئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 5730 ہوگئی، صوبائی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے 147 مزید کیسز سامنے آگئے۔ لاہور میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1408 ہوگئی۔ ملتان میں وائرس کے 22 مزید کیسزسامنے آنے پر تعداد 69 ہوگئی۔ سیالکوٹ میں کورونا وائرس کے 7 مزید کیسز کے بعد تعداد 113 ہوگئی، گوجرانوالہ میں کورونا کے 5 مزید کیس کے بعد تعداد 154 ہوگئی۔ اوکاڑہ میں 7 مزید کیس سامنے آئے، تعداد 18 ہوگئی۔ راولپنڈی اور حافظ آباد میں کورونا کے 2،2 مزید کیس رپورٹ ہوئے۔